اسکول کی لڑکیوں کو مخصوص رنگ کا زیر جامہ پہننے کی ہدایت پر تنازع
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
پونہ۔۔۔مہاراشٹر کے شہر پونہ کے ایک اسکو ل نے عجیب و غریب ہدایت جاری کی۔ اسکول انتظامیہ نے طالبات کو مخصوص رنگ کے’’اینر‘‘ پہننا لازمی قراردیا ۔اسی کے ساتھ ٹوائلٹ جانے کیلئے وقت مقررکردیا جس پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ مہاراشٹر کے وزیر تعلیم ونود تاوڑے نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر کارروائی کی جائیگی۔ایم آئی ٹی وشوشانت گروکل اسکول نے طالبات کو سفید اور پیچ رنگ کے انر پہننے کی ہدایت دی ہے۔ایک دوسرے اسکول میں تمام طلبہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ مقررہ وقت پر ہی ٹوائلٹ جائیں ۔ طلبہ و طالبات کے والدین اور سرپرستوں نے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایجوکیشن ڈائریکٹر دینکر دیمکر نے پونا میونسپل کارپوریشن کو معاملے کی تحقیقات کیلئے 2افسروں کو تعینات کرکے ہدایت دی کہ وہ واقعہ کی رپورٹ تیار کرکے حقیقت حال سے آگاہ کریں۔