ششی تھرور کی عبوری ضمانت منظور
جمعرات 5 جولائی 2018 3:00
نئی دہلی۔۔۔۔سنندا پشکر کیس میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ششی تھرور کی ایک لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ دہلی پولیس نے تھرور کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ششی تھرور پر منڈلا رہا گرفتاری کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔عدالت نے واضح کیا کہ ششی تھرور عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتے۔ واضح رہے کہ ششی تھرور نے منگل کوضمانت کیلئے عدالت میں درخواست پیش کی تھی جس پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔