عدالت نے ایون فیلڈ پر فیصلہ آج جمعہ کو سنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ نوازشریف نے فیصلہ میں تاخیر کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے ۔
اس موضوع پر ٹوئٹر کے صارفین نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
انعام اللہ خٹک کہتے ہیں: ایون فیلڈ ایک ڈرائونا خواب بن چکا ہے ۔
فجرّ علی ٹوئٹ کرتے ہیں: مسلم لیگ کیا کرتی رہی ۔ منی لانڈرنگ اور اقتدار کی ہوس ، فوج کے خلاف ایجنڈہ ، دھوکہ دہی ، قطری کا خط ، اس کے دامن میں اور کیا ہے انکے علاوہ ؟
رضوان شہزاد کہتے ہیں: متعدد لوگوں کو یقین ہے کہ احتساب عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف اور کیپٹن ( ر ) صفدر کو سزا سنا دیگی ۔ ذرا ایک سیکنڈ کیلئے سوچئے کہ اُس وقت کیا ہو گا جب جج ان دونوں کو معاف کر دیں۔ کیا عدالت سپریم کورٹ ، جے آئی ٹی اور نیب کے برخلاف کوئی فیصلہ دے سکے گی ۔
وجاہت کاظمی ٹوئٹ کرتے ہیں: ایون فیلڈ کا مقدمہ پچھلے 9ماہ سے زیر سماعت ہے ۔ یہ اُن ریفرنسز میں سے ایک ہے جسکا شریف فیملی سامنا کر رہے ہیں۔
ماہر وَینس لکھتے ہیں: ایسا لگتا ہے کہ پاکستان ایک ایسے واقعہ کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں بڑی اکثریت رکھنے والی پارٹی کو ختم کیا جا رہا ہے ۔
نام کے بغیر ایک ٹوئٹ ہے: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ کا فیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا ، نوازشریف کو جمعہ کو ہی نا اہل قرار دیا گیا ۔ مستقل نا اہلیت کا فیصلہ بھی جمعہ کو آیا ۔ امید ہے کہ انہیں جمعہ کو ہی جیل بھیجا جائیگا ۔
ثنا ہنزئی لکھتی ہیں: ان لوگوں نے میری تعلیم ، صحت ، روٹی ، کپڑا اور مکان کی قیمت پراپنے بچوں کیلئے محل بنائے ۔