Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# شہباز_شریف

لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد ہونے والی تباہی پر لاہوریئے شدید غصے میں نظر آئے۔ بیشتر نے ٹویٹ کرکے دل کی بھڑاس نکالی۔
اسما رضا لکھتی ہیں: ہمیں شہباز شریف اور نواز شریف جیسے لوگوں سے جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے۔
زارا لکھتی ہیں: صبح بخیر سوائے شہباز کے ہر ایک کو۔
احمد سلیم لاہور میں بارش سے لبالب سڑک کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہیں: سڑک پر ایک بڑی ڈیم زیر تعمیر ہے۔
صدام حسین نے ایک بڑی کار کی تصویر شی جس کے اندر تک بارش کا پانی بھرا ہوا ہے۔ وہ ٹویٹ کرتے ہیں :شہباز شریف نے لاہو ر میں ایک نئی کار متعارف کروائی ہے جس میں سوئمنگ پول بھی ہے اور ایئرکنڈیشنڈ بھی ہونا چاہئے۔
”سر“ کے نام سے ایک ٹویٹ ہے: پاکستان میں ایسا کوئی شہر نہیں کہ جہاں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی کا انتظام ہو لیکن شہباز شریف کی طرح کسی وزیراعلیٰ نے اپنے شہروں کو پیرس یا لاس ویگاس میں تبدیل کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔
سبینہ صدیقی بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تصاویر دیکر ٹویٹ کرتی ہیں: آخر کار شہباز شریف لاہور کو ایک یورپی شہر میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن یہ پیرس نہیں وینس ہے۔
احتشام الحق کا ٹویٹ ہے: آج میں اپنے ایک عزیز کی عیادت کرنے گیا۔ چلڈرن اسپتال میں بچوں کیلئے کوئی بیڈ خالی نہیں تھا۔ مریض بچے نیچے فرش پر پڑے تھے۔ یہ ہے شہباز شریف کا پیرس۔ صرف بے وقوف ہی مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینگے۔
حسنین کا ٹویٹ ہے :گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ابھی ابھی شہباز شریف کا نام شامل ہوا ہے کیونکہ انہوں نے لاہور کو دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ پول بنادیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں