Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ایلا “کی بجائے ”ہیلی کاپٹر ایلا“

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اداکارہ کاجول کی فلم ”ایلا “کے نئے نام کا اعلان کر تے ہوئے فلم کا ٹیزر پوسٹر جاری کر دیا، جس میں فلم کا نیا نام ”ہیلی کاپٹر ایلا“رکھا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے فلم کاپوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے فلم کا نیا نام ”ہیلی کاپٹر ایلا “ رکھا ہے اور نیچے ”وہ یہاں ہے، وہاں ہے، ہر جگہ ہے“ ہیلی کاپٹر ایلا“ 14ستمبر کو آرہی ہے“ لکھا ہے۔ فلم کے پوسٹر میں کسی نے ہاتھ میں کٹھ پتلیوں کو ہلانے کے لئے تاریں پکڑ رکھی ہیں اور اس میں اداکار ریدھی سن بھاگتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ہدایتکار پرادیپ سرکار کی فلم ”ہیلی کاپٹر ایلا “ میں کاجول سنگل مدر اور گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
 

شیئر: