ماسکو...روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں لفٹ خراب ہوگئی۔ لفٹ میں سوار ایک شخص مرنے سے بال بال بچ گیا۔ ایک موقع پر تو یہ لفٹ 220فٹ تک نیچے گر چکی تھی لیکن پھر رک گئی اور اچانک اوپر جانے لگی۔ جب یہ شخص نکلنا چاہتا تھا تو یکدم تیزی سے یہ لفٹ نیچے کی طرف آئی اور 40ویں منزل پر آکر رک گئی جہاں نکولائی نامی شخص نے اپنی پوری قوت سے اس کا دروازہ کھول لیا اور باہر آگیا۔