Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندی لگانے پر مدرسے سے نکال دیا گیا

تریویندرم پورم ...شمالی کیرالہ میں ایک بچی کو مدرسے سے صرف اس وجہ سے نکال دیا گیا کہ وہ اپنی پیشانی پر بندی لگائے ہوئے تھی۔ اس نے یہ بندی ایک مختصر فلم میں اداکاری کے سلسلے میں لگائی تھی۔ بچی کے باپ عمر نے مدرسے کے منتظمین پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے کہ اسے مارا پیٹا نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ میری بچی نصاب اور غیر نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ ہی آگے رہی ہے تاہم اس کی اس خصوصیات کے باوجود اسے مدرسے سے نکال دیا گیا۔ مدرسے کے منتظمین سے بعض لوگوں کی طرف سے اس کے بندی لگانے پر سوالات اٹھائے تھے۔ سوشل میڈیا پر متعدد لوگوں نے عمر کی حمایت کی جبکہ چند نے کہا کہ مدرسے والے غلطی پر نہیں کیونکہ بندی غیر اسلامی اور شریعت قوانین کے منافی ہے۔
 
 

شیئر: