Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا : ذاکر نائک کوحوالے کرنےکی درخواست مسترد

    نئی دہلی، کوالالمپور --  - - معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان کے حوالے کرنے کی اس کی درخواست ملائیشیا کی حکومت نے مستردکردی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے جمعہ کو کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو ہندوستان نہیں بھیجا جائے گا۔ڈاکٹر نائک نے 2016 سے ملا ئیشیا میں پناہ لے رکھی ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے ذاکر نائک کو ہندوستان کے حوالے کرنے کیلئے جنوری میں باضابطہ درخواست دی تھی۔ملا ئیشیا کے وزیر اعظم نے ہندوستان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو ملا ئیشیا کی شہریت حاصل ہے ۔جب تک وہ ہمارے ملک کیلئے کوئی پریشانی پیدا نہیں کرتے تب تک انہیں کسی ملک کے حوالے نہیں کریں گے۔ مہاتیر محمد کے اس بیان سے ذاکر نائک کو ہندوستان لانے کی حکومت ہند کی کوششوں کو زبردست دھچکا لگا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مدارس میں نیا ڈریس کوڈ نافذ نہیں ہوگا، لکشمی نارائن

شیئر: