Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینیڈا میں شدید گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہو گئی

ٹورنٹو ۔۔ کینیڈا میں گرمی کی لہر سے 54 افراد ہلاک ہو گئے۔حکام کے مطابق کینیڈا کے مشرقی علاقے گرم موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، مانٹریال میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہے، کیوبک صوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں گرمی کی لہر  سے جانی نقصان ہوا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 35 ڈگری تک رہے گا ، گرمی کی شدت 45 ڈگری محسوس ہوگی۔سٹی پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زیادہ تراموات مردوں کی ہوئیں جن کی عمریں 53 سے 85 سال کے درمیان تھیں جبکہ مرنے والوں میں بیشتر وہ ہیں جو گھر کی بالائی منزل پر بغیر ایئرکنڈیشنڈ کے رہائش پذیر تھے۔

شیئر: