اوپو اے 3 ایس اسمارٹ فون کی ابتدائی تفصیلات لیک
اوپو کمپنی جلد اے 3 ایس اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے ۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس فون میں اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا جس میں 13 میگاپکسل اور 2 میگا پکسل کے سنسر دیے جائیں گے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ یہ اسمارٹ فون 2 سم کارڈ اور 1 مائیکرو ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرے گا۔ فون سے متعلق دیگر تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔