Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی 5وکٹوں سے کامیابی

کارڈف:انگلینڈ نے ہند کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 3میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔انگلش ٹیم نے 149 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کیا۔ ایلکس ہیلز نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ہند کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔ کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت ہوا۔ ہندوستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنا سکی، 22 کے ا سکور پر ابتدائی 3 وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں ناکام رہی۔ روہت شرما 5، شیکھر دھون 10 اور لوکیش راہول 6 رنز بنا سکے۔ کپتان ویرات کوہلی 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سریش رائنا 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ مہندرا سنگھ دھونی 32 اور ہردک پانڈیا 12 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ ڈیوڈ ویلی، جیک بال، لیام پلنکٹ اور عادل راشد نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔انگلش ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن تھا۔ 44 پر اس کے 3مستند کھلاڑی جیسن روئے، جوز بٹلر اور جوروٹ آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، روئے 15، بٹلر 14 اور روٹ 9 رنز بنا سکے۔

شیئر: