Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد شامی کی اہلیہ نے15کلو وزن کم کرلیا

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی کرکٹر محمد شامی پر مختلف قسم کے سنگین الزامات عائد کرنیوالی اہلیہ حسین جہاں نے دوبارہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔ واضح ہو کہ حسین جہاں پروفیشنل ماڈل رہ چکی ہیں۔ 2014میں حسین جہاں نے شامی سے شادی کے بعد ماڈلنگ چھوڑ دی تھی۔حسین جہاں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں بھی اپنے جوہر دکھانا چاہتی ہوں۔ خود کو مکمل فٹ اور صحت مند رکھنے کیلئے جم بھی جانے لگی ہوں ۔ وہ اب تک 15کلو وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔حسین جہاں جادھو پور کے فلیٹ میں بیٹی بیبو اور بے بی سیٹر کے ساتھ رہ رہی ہیں ۔جب وہ ممبئی جاتی ہیں تو ان کے والد پہلی شادی سے ہونیوالی بیٹی بیبو کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں اب ماڈلنگ کی دنیا میں

شیئر: