Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر غیر ملکی ڈرائیوروں کی طلب میں 25 فیصد کمی

ریاض.... ماہرین اقتصاد اور ریکروٹنگ مارکیٹ کے واقف کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین کو سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر غیر ملکی فیملی ڈرائیوروں کی طلب میں 25 فیصد تک کمی واقع ہوگئی۔ 2019 ءکے آغاز تک مزید کمی متوقع ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر فیملی بجٹ 30 فیصد بچنے لگے گا۔ ریکروٹنگ کے ماہر منصور الجابری نے بتایا کہ آئندہ سال فیملی ڈرائیوروں کی طلب میں بہت زیادہ کمی ریکارڈ پر آئے گی۔ ریاض ایوان تجارت کے سابق نائب سربراہ ڈاکٹر سامی العبد الکریم نے بتایا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سے بہت سارے خوشگوار نتائج برآمد ہونگے۔ غیر ملکی ڈرائیوروں کی تعداد کم ہوگی۔ فیملی بجٹ میں تخفیف پیدا ہوگی۔ سالانہ 2 ارب ریال سے زیادہ گھریلو ڈرائیوروں کی تنخواہوں پر خرچ ہورہے ہیں۔ 2018 ءکی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ڈرائیوروں کی تعداد 1363324 تھی جبکہ 2017ءکے اختتام پر ان کی تعداد 1385553 ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
 

شیئر: