Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں پی ٹی آئی کا اجلاس،موجودہ حالات پر غور

امجد حسین کا بطور چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ ، ملک تبسم جاوید وائس چیئرمین مقرر،پارٹی ورکرزکی بڑی تعداد نے شرکت کی
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
  کویت کے معروف ہوٹل میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔نظامت کے فرائض نوجوان شاعر اور پاکستان تحریک انصاف کویت کے جنرل سیکریٹری سید صداقت علی ترمذی نے سر انجام دئیے ۔ تلاوت قرآن  پاک  کی سعادت سینیئررہنما محمد ریاض انجم اور نائب صدر پی ٹی آئی کویت محمد شہزاد الرحمن بٹ نے بارگاہِ رسالت مآب میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی و سیاسی، اور کاروباری شخصیات پیر امجد حسین کا بطور چیئرمین  پی ٹی آئی کویت ایگزیکٹو بورڈ اور ملک تبسم جاوید کا بطور وائس چیئرمین کا اعلان کیا گیا۔  اسکے علاوہ کویت کی نامور کاروباری و سماجی شخصیات محمد آصف جمال اور عتیق الرحمان نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
     انہوں نے اپنے اظہارِ خیال میں کہا کہ آج پاکستان ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جہاں سے ایک نئے اور ترقی یافتہ پاکستان کا آغاز ہوگا اور موجودہ دور میں عمران خان کے علاوہ کوئی ایسا لیڈر نہیں جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں مضبوط اور مستحکم بنا سکتا ہے۔
     آصف جمال نے کہا کہ اپنے5ہزارساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شریف برادران کی ذاتی جاگیر نہیں۔پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
     عتیق الرحمن نے کہا کہ 72 سال تک ہم لوگ فقط ذات برادری اور نالیوں ، سڑکوں ، اور گلیوں جیسے عام مقاصد کیلئے ووٹ دیتے رہے لیکن عمران خان نے عوام کو ان کے اصل حقوق کے بارے میں شعور دیا۔ انہوں نے اپنے تمام دوست احباب اور خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
    اخلاق احمد ملک صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت نے چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین اور ملک تبسم کو مبارکباد پیش کی اور آصف جمال اور عتیق الرحمن کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا  اور چیئرمین پی ٹی آئی کویت ایگزیکٹو بورڈ کے کہنے پر دونوں شخصیات کو پی ٹی آئی کویت ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت کا اعلان کیا۔ نائب صدر پی ٹی آئی کویت محمد شہزاد الرحمان بٹ نے نئے شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔صدر اور نائب صدر پی ٹی آئی کویت نے اپنے پیغام میںکہا کہ بیرونِ ممالک میں مقیم تمام پاکستانیوں سے التماس ہے کہ وہ 25 جولائی 2018 کے جنرل الیکشن میں ضرور پاکستان جائیں اور عمران خان اور بلے کے نشان کو ووٹ ڈالیں۔
    چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت پیر امجد حسین اور ملک تبسم جاوید نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا عہد کیا کہ ان شاء اللہ وہ نہ صرف انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب 25 جولائی کو اپنی اہل و عیال سمیت پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے پاکستان جا رہے ہیں اور باقی تمام پاکستانیوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی پاکستان جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔
    چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کی لہر بہت تیزی سے چل رہی ہے اور اس مرتبہ ان شاء اللہ عمران خان ہی وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔ آرگنائزر انصاف سوشل ویلفیئر ونگ محمد ریاض انجم نے ملک پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا بھی کروائی۔
     وائس چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت ملک تبسم جاوید کی جانب سے اجلاس کے اختتام پر مہمانوں کیلئے پْر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -برٹش کونسل کویت کے زیر اہتمام ایجوکیشن فیئر

شیئر: