مملکت کے مختلف علاقوں میں 23نئی سڑکوں کے ٹھیکے
ریاض.... وزیر نقل و حمل ڈاکٹر نبیل العامودی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 23نئی سڑکیں بنائی جائیں گی۔ ایک ارب 737ملین ریال میں ٹھیکے دیدیئے گئے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ 2018ءکیلئے سڑکو ںکے 75منصوبے طے کئے گئے تھے۔ ان کی مجموعی لاگت 2.7ارب ریال مقرر کی گئی تھی۔ ٹھیکے پیر کو ریاض میں دیئے گئے۔ اس موقع پر 18ٹھیکیدار موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹھیکیدار معاہدوں کی پابندی نہیں کرینگے اور لاپروائی اور کوتاہی کا مظاہرہ کرینگے۔ انکے خلاف مقررہ کارروائی ہوگی۔