ولی عہد محمد بن سلمان سے فرانسیسی وزیر دفاع کی ملاقات
جدہ.... سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو فرانس کی وزیر دفاع فلورنس بیرلی نے ملاقات کی۔ انہوںنے فرانس اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصاً دفاعی شعبے میں قائم رشتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر بات چیت کی۔ انہوں نے علاقائی حالات حاضرہ اور انکی اصلاح کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا۔ اجلاس کے موقع پر تحفظ معلومات معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔