Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ :اسکولوں میں دوپہر کے کھانے سے انڈہ غائب ہو گیا

    حیدرآباد- - -  -  انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے تلنگانہ کے اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم (مڈ ڈے میل)میں فراہم کئے جانے والے انڈے غائب ہوگئے۔حکومت نے طلبہ کو صحت بخش غذا فراہم کرنے کیلئےکھانے میں انڈے کو لازمی قراردیا تھا  ۔انڈہ کی قیمت میں حالیہ دنوں میں 2روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے۔اس کی قیمت جو 3.50روپئے تھی اب بڑھ کر 5.50روپئے ہوگئی ہے ۔اس قیمت میں اضافہ سے دوپہر کا کھانا فراہم کرنے والی ایجنسیوں پر اضافی بوجھ پڑ گیاـ ۔ان ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ان کو کم قیمت پر انڈے مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایجنسیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کو دیئے جانے والے فنڈز میں اضافہ کیاجائے۔
مزید پڑھیں:- - - -تاج محل کے علاوہ دیگر مساجد میں بھی نماز ادا کرسکتے ہیں

شیئر: