Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے طالب علم کی موت

سری نگر----- جموں وکشمیر کے بارہمولہ ضلع میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی مبینہ فائرنگ میں زخمی ہونیوالے گیارہویں کلاس کے طالب علم عبید منظور لون کی منگل کو سری نگر کےاسپتال میں موت ہوگئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 25 جون کو بارہمولہ میں سوپور کے ندیہال میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے حفاظتی دستہ کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں عبید منظور لون شدید زخمی ہوگیا تھا جسے ایس کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج اس کی موت واقع ہوگئی۔واضح ہو کہ وادی میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف طلباء کے احتجاجی مظاہرے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -تلنگانہ :اسکولوں میں دوپہر کے کھانے سے انڈہ غائب ہو گیا

 

شیئر: