Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: فخر زمان کی لمبی چھلانگ

 
دبئی: 3ملکی سیریز جیتنے کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم کو تو صرف ایک رینکنگ پوائنٹ ملا تاہم اوپنر فخر زمان 44 درجے آئی سی سی رینکنگ میں ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے۔ پاکستان ، آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان سہ فریقی سیریز اور ہند اور انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر جاری ہو نے والے نئی رینکنگ کے نتیجے میں پاکستانی اوپنر درجہ بندی میں ترقی کے حوالے سے نمایاں رہے۔ 44درجے اوپر آکر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے ۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے مجموعی ریٹنگ پوائنٹس میں صرف ایک کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس کے پوائنٹس 132ہوگئے ہیں تاہم سیریز سے قبل پاکستان کی پہلی پوزیشن کے لئے خطرہ بننے والی آسٹریلین ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی ۔ اس کی جگہ ہندوستانی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس 124 جبکہ آسٹریلیا کے 122ہیں اور اسے 3پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا ہے ۔بیٹسمینوں میں ابتدائی تینوں پوزیشنوں تبدیل ہو گئی ہیں ۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ انگلینڈ کے بعد زمبابوے میں بھی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے چوتھے سے پہلے نمبرپرآگئے ، دوسری پوزیشن پاکستانی اوپنر نے حاصل کی جبکہ تیسرے نمبر پر ہندوستانی اوپنر لوکیش راہول ہیں ۔ فخر زمان نے اپنے مختصر کیریئر کی سب سے بہتر رینکنگ حاصل کی جبکہ ایرون فنچ اس فارمیٹ میں 900پوائنٹس تک پہنچنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔کولن منرو تنزلی کے ساتھ چوتھے، بابر اعظم 5 ویں، گلین میکسویل چھٹے، ایون لیوس 7 ویں، مارٹن گپٹل 8ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ایلکس ہیلز 9 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ ڈی آرسی شارٹ ترقی کرتے ہوئے 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ 

شیئر: