امارات: واٹس ایپ پر کسی کو گالی دینے کی سزا ملک سے بیدخلی
ابوظبی: واٹس ایپ پر کسی کو گالی دینے یا برا بھلا کہنے کی سزا ملک سے بیدخلی ہے۔ اماراتی عدالت نے واٹس ایپ کے ذریعہ غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے کو سائبر کرائم میں شامل کیا ہے۔
الامارات الیوم میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق فیڈرل عدالت نے واٹس ایپ کے ذریعہ پیش کی جانے والے دلائل کوصحیح مان کر ایک خاتون کو ملک سے بیدخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے کسی دوسری خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعہ گالی دی تھی۔ عدالت نے کہا ہے کہ واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع سے کئے جانے والے جرائم سائبر کرائم میں شامل ہوتے ہیں۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں