Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظتی ضمانت کیلئے وکلا کام کررہے ہیں ،مریم نواز

لندن...سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حفاظتی ضمانت کے لئے وکلا کام کر رہے ہیں ۔لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے اب فیصلے کا وقت آگیا ۔انہوں نے کہا کہ سب کو سمجھ آرہی ہے کہ گرفتاریاں کیوں ہورہی ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے خلاف فیصلے پہ فیصلہ کیوں آرہا ہے ۔ مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیوں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے ۔ ایسے واقعات کا ہونا اس چیز کی نشاندہی کر رہا ہے کہ نواز شریف جیت رہا ہے ۔ اسے کسی طرح روکو ورنہ وہ جیت جائے گا ۔کبھی ڈکٹیٹر شپ میں بھی اس طرح کھلم کھلا یہ کچھ نہیں ہوا جس طرح اب ہو رہا ہے ۔نواز شریف کی مخالفت میں پورا ملک دا وپر لگا دیا گیا ۔مریم نواز نے کہا کہ بلور خاندان کے لوگ بہت بہادر ہیں ۔انہوں نے بہت قربانیاں دیں ۔اللہ ہارون بلور کے درجات بلند کرے۔ اس سے قبل لندن میں صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا تھا کہ حفاظتی ضمانت سے متعلق آپ نے کیا حکمت عملی اختیار کی ہے ؟نواز شریف نے کہا تھا کہ حفاظتی ضمانت سے متعلق کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی ۔اس سے متعلق مجھے کچھ معلوم نہیں اور نہ ہی وکلا سے اس حوالے سے بات ہوئی ہے ۔ جب یہ سوال مریم نواز سے کیا گیا تو انہوںنے کہا کہ وطن واپسی پر حفاظتی ضمانت کیلئے وکلاءکام کررہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:کیپٹن صفدر کیخلاف ایک اور نیب ریفرنس تیار

شیئر: