مکہ مکرمہ..... سعودی عرب نے امسال سال ملائیشیا اور انڈونیشیا کے عازمین حج کی امیگریشن کی کارروائی ارض مقدس پہنچنے سے قبل ہی ان کے اپنے وطن میں مکمل کرنے کا انتظام کردیا۔ ملائیشیا کے حج مشن کے سربراہ سید صالح نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے عازمین ارض مقدس میں زیادہ بہتر اور زیادہ تیز رفتار خدمات سے فیضیاب ہونگے۔ وہ طیارے سے اترتے ہی بسوں سے ہوٹلوں کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ سامان کے حوالے سے بھی انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ یہی سہولت امسال انڈونیشی عازمین کو بھی مہیا ہوگی۔