Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی بحریہ نے ناکہ بندی توڑنے والی کشتی پکڑ لی

غزہ۔۔۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی بندر گاہ سے یورپ کو جانے والی ایک کشتی پکڑ لی ہے۔اس کشتی پر زخمی فلسطینی اور طلبہ سوار تھے اور وہ اسرائیل کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے تھے۔اس کشتی کو غزہ سے روانہ کرتے وقت سیکڑوں فلسطینی ساحل سمندر پر موجود تھے۔کشتی پر کل 9 مسافر سوار تھے۔ان میں سے 4 احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور انھیں علاج کے لیے یورپ لے جایا جارہا تھا لیکن غزہ سے روانہ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی اسرائیلی بحریہ نے اس کشتی کو پکڑ لیا۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشتی اور اس پر سوار فلسطینیوں کی تلاشی لی گئی ہے۔اس کے بعد کشتی کو اشدود کے بحری اڈے پر لے جایا جائیگا ۔فوج نے کشتی پر سوار زخمی فلسطینیوں کے علاج کے لیے طبی اہلکاروں کو ذمے داری سونپ دی ہے۔

شیئر: