پشاور دھماکہ،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
َِّ اسلام آباد ..نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے پشاور سانحہ پر سینیٹ کو بتایا ہے کہ اس واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایپکس اجلاس بلایا ہے جس میں کورکمانڈر بھی موجود ہونگے۔ نیکٹا کے ساتھ اجلاس مےں دہشت گردانہ کارروائیوں کا انتباہ کیا گیا تھا ۔ نیکٹاکی طرف سے چند سیاسی رہنماوںکے نام بھی بتائے گئے ہیں جن کو خطرات لاحق ہیں۔نیکٹا نے اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے ذمہ دار ان کے ساتھ میٹنگ کرنا تھی جو ناگزیر وجوہ کی بنا پر ممکن نہیں ہوسکی۔ صوبائی حکومت کی طرف سے دی جانےوالی رپورٹ کے مطابق ہارون بلور کسی سیاسی سرگرمی میں نہےں بلکہ چائے کی دعوت پر گئے تھے۔ تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے احتیاط سے کام لینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا ای سی ایل میں نام سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈالاگےا ۔