فیفا کے رضاکاروں کیلئے خصوصی تقریب
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
ماسکو:فیفا ورلڈکپ کیلئے دنیا بھر سے آئے ہوئے رضا کاروں کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آفیشلز اور سابق کھلاڑیوں کے درمیان دوستانہ میچ منعقد کروایا گیا۔ فیفا حکام ، ورلڈ کپ منتظمین ا ور ایونٹ حکام اور سابق کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے دوران دوستانہ فٹبال میچ بھی کھیلا گیا۔