انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،سویڈن کو 0-2سے شکست
ماسکو:انگلینڈ نے کوارٹر فائنل میں سویڈن کو روندتے ہوئے 0-2کی فتح حاصل کر لی۔ فیفا ورلڈ کپ 2018کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ، انگلینڈ کی ٹیم 1990ءکے بعد پہلی بعد سیمی فائنل میں پہنچے میں کامیاب ہوئی ہے۔ فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے ہی انگلینڈ کی قسمت اس کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ کوارٹر فائنل میں ہیری میگورے نے 30ویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعے خوبصورت گول کر کے میچ کو اپنے حق میں کر لیا ۔ دوسرا گول 59ویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعے ڈیل ایلے نے کیا جس کے بعد مقابلہ 0-2ہو گیا۔میچ کے اختتام تک انگلینڈ کی ٹیم نے حریف ٹیم سویڈن کو گول کر نے کا کوئی موقع نہیں دیا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔