تھائی لینڈ: غارمیں پھنسی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ میں مدعو
ماسکو:فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے تھائی لینڈ کے ایک غارمیں پھنسی نوجوانوں کی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ میں مدعو کرلیا۔ انہوں نے یہ بیان میگا ایونٹ میں شامل ٹاپ پلیئرز کی حمایت سے جاری کیا۔ فیفا چیف نے امید ظاہر کی کہ غار میں پھنسے ہوئے فٹبالرز کو جلد باہر نکال لیا جائےگا۔ 2 ہفتے قبل سیلابی پانی غار میں داخل ہونے کے باعث ٹیم کے تمام کھلاڑی وہاں پھنس گئے تھے اگر ٹیم بروقت نکل آئی تو پھر انھیں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دکھانے کیلئے 15 جولائی کو ماسکو پہنچایا جائےگا جہاں تمام نوجوان فیفا کے مہمان بنیں گے۔