پبلک پراسیکیوشن کی مزید 29شاخیں
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
طائف ...پبلک پراسیکیوشن نے سعودی عرب کی مختلف کمشنریوں میں 29نئی شاخیں کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ نئی شاخیں مکہ،ریاض، الشرقیہ، مدینہ منورہ ، حائل ، عسیر ، القصیم، حدود شمالیہ، تبوک اور جیزان صوبوں کی کمشنریوں میں کھولی جائیں گی۔ یہ فیصلہ مملکت کے تمام علاقوں میں پبلک پراسیکیوشن کی خدمات احسن شکل میں انجام دینے کیلئے کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت مظلومین کی مدد ہوگی، ظالموں کی گرفت ہوگی۔ ہر ایک کواسکا حق دلایا جائیگا۔ فی الوقت پبلک پراسیکیوشن کی شاخوں کی مجموعی تعداد 120ہے۔ 29کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 149ہوجائیگی۔