Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول یکم اگست کو کھلیں گے

کراچی: صوبائی محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی موسم گرما کی چھٹیوں میں توسیع کرتے ہوئے یکم اگست کو کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن عالیہ شاہد کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 16 جولائی کے بجائے چھٹیوں میں مزید 16 دن کی توسیع کے بعد یکم اگست کو کھلیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ واضح رہے کہ مئی میں شدید گرمی اور رمضان المبارک کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا اور اسکول یکم جون کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی تاہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد اساتذہ کی انتخابی ڈیوٹی دینے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اسکول یکم اگست سے کھولنے کی تجویز دی گئی تھی۔
 

شیئر: