Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کی گرفتاری کیلئے نیب کی نئی حکمت عملی ؟

لاہور... قومی احتساب بیورو نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ 16رکنی ٹیم تشکیل دے دی جس میں خواتین افسران شامل ہیں۔ ڈائریکٹریٹ لاہور ٹیم کے سربراہ ہوں گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور پولیس افسران بھی ایئر پورٹ پر موجود ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور مریم کو ائیر پورٹ پر ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طیارے کے اندر امیگریشن کے مراحل مکمل کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ نیب کی کوشش ہے کہ نواز شریف اور مریم ایئرپورٹ سے باہر نکل کر کارکنوں سے خطاب نہ کرسکیں ۔دریں اثناءپنجاب کے نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہا ہے کہ نیب کے پاس سابق وزیراعظم نواز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں۔ائیرپورٹ پر آتے ہی نیب گرفتار کر لے گا۔ امیگریشن کے تمام لوازمات ان کے لئے ضروری ہوتے ہیں جن کا مقامی شہری ہونے کا کوئی شک ہو لیکن نواز شریف تو ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں ان کے لئے امیگریشن ضروری نہیںلیکن اگر ضرورت ہوئی تومعاملات جہاز کے اندر بھی مکمل کئے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: حسین لوائی تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل
 

شیئر: