Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن چانسلر نے ٹرمپ کی تنقید مسترد کر دی

برسلز ۔۔۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے توانائی کے شعبے میں روس کے ساتھ تعاون پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔برسلز میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر انجیلامرکل نے کہا کہ انہوں نے خود وہ حالات دیکھے ہیں، جب جرمنی کے ایک حصے پر سابق سوویت یونین کا قبضہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جرمن اتحاد کے بعد ہی وفاقی جمہوریہ آزادی سے اپنے فیصلے کرنے کے قابل ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ جرمنی نے توانائی کی ترسیل کے حوالے سے خود کو روس کا ایک ’’یرغمالی‘‘ بنا رکھا ہے۔

شیئر: