Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بم فراہم کرنیوالے ایرانی سفاتکار کی شناخت جاری

برلن.. جرمنی نے فرانس میں جلا وطن ایرانیوں پر حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز زیر حراست ایرانی سفارت کار کی تفصیلات جاری کر دیں۔جرمن حکام نے  بتایا کہ 46 سالہ اسد اللہ اے کو صوبے باویریا سے یکم جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسد اللہ آسٹریا میں تعینات تھے۔ان پر شبہ ہے کہ انہوں نے بیلجیم میں رہائش پذیر ایک ایرانی جوڑے کو دھماکہ خیز مواد فراہم کیا تھا۔ ممکنہ طور پر یہ دھماکہ خیز مواد یورپ میں مقیم ان ایرانی شہریوں کے خلاف استعمال کیا جانا تھاجوایرانی حکومت کے مخالف ہیں۔ اس مقصد کے لیے 30 جون کو پیرس میں ہونے والی ایک ریلی کا انتخاب کیا گیا تھا۔

شیئر: