'بتی گل میٹر چالو' کی شوٹنگ مکمل
جمعرات 12 جولائی 2018 3:00
بالی وڈ کی نئی فلم” بتی گل میٹر چالو“ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق اداکار شاہد کپور،شردھا کپور اور یامی گوتم کی نئی فلم کی شوٹنگ کا اختتام گانے کی عکسبندی پر کیاگیا۔فلم کی کہانی معاشرے سے منسلک ایک عام شخص کی کہانی ہے جو ملک میں پھیلی کرپشن کے خلاف اپنی آواز اٹھاتاہے ۔مذکورہ فلم اگلے برس فروری میں ریلیز ہوگی۔