Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساﺅتھ ڈکوٹا میں زو ر دار طوفان، 5ٹن وزنی ٹریکٹر بھی اڑا کر لے گیا

مونٹانا ، ساﺅتھ ڈکوٹا .... ساﺅتھ ڈکوٹا کے علاقے مونٹانا میں جمعرات کو انتہائی زور دار طوفان آیا جس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تیز طوفان 5ٹن وزنی ٹریکٹر کو بھی لے اڑا۔ بعد میں کئی دنوں تک ٹریکٹر کا کچھ بھی پتہ نہ چل سکا۔ جب طوفان کا زور کم ہوا تو اس ٹریکٹر کے مختلف ٹکڑے پورے مونٹانا میں پھیلے ہوئے ملے۔ 136میل فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والے طوفان نے ٹریکٹر کو کچھ اس طرح صفائی سے اڑایا تھا کہ اس کے بارے میں کچھ کہنا بھی مشکل تھا کہ وہ کیسے اڑا او رکس رخ پر گیا۔ ٹریکٹر کے مالک ڈوگ ڈیوس کا کہناہے کہ اس کے فارم میں متعدد ٹریکٹر وغیرہ موجود ہیں مگر ان میں سے بیشتر ایک ہی جگہ کھڑے ہیں۔ شاید اسی وجہ سے ان پر زیادہ اثر نہیں ہوا مگر 5ٹن وزنی یہ ٹریکٹر دوسرے ٹریکٹر وںسے دور کھڑا کیا گیا تھا چنانچہ وہی اس کی لپیٹ میں آیا۔ ٹریکٹر کے غائب ہونے کا مسئلہ پورے علاقے میں عجوبہ بن کر معمے کی شکل اختیار کر گیا تھا اور لوگ یہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ ایسا کیسے ہوا۔ جب مالک نے لوگوں کو بتایا کہ اس کا ایک ٹریکٹر غائب ہوگیا ہے تو لو گ اسے بے یقینی کی حالت میں دیکھنے لگے۔ اسکا کہناتھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ 10ہزار پاﺅنڈ یعنی 5ٹن وزنی ٹریکٹر کیسے اڑ سکتا ہے اور ایک تا ڈیڑھ میل دور تک کیسے جاسکتا ہے۔
 

شیئر: