کھدائی کے دوران 12ویں صدی کے سکے دریافت
رائے پور .... بارہویں صدی عیسوی کے سکوں سے بھرا ہوا ایک برتن کھدائی کے دوران مزدوروں کو ملا ہے۔چھتیس گڑھ کے ضلع کونڈا گاﺅں میں یہ مزدور سڑک تعمیر کررہے تھے تو انہیں ایک برتن نظر آیا جس میں سونے کے 57سکے ، چاندی کا ایک سکہ اور سونے کی بالی ملی۔ یہ برتن چند فٹ زمین کھودنے پر نکل آیا۔ اس وقت ایک خاتون محنت کش کھدائی کررہی تھی جس کے بعد دیہاتیوں کو اس کی خبر دی گئی۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق ان سکو ںکا تعلق 12ویں اور 13ویں صدی سے ہے۔ ان سکوں پر جو زبان تحریر ہے وہ اس وقت کی ہے جب ودھاربھا (موجودہ مہاراشٹر) پر یادو حکومت کیا کرتے تھے۔ اب ریاستی آثار قدیمہ کا محکمہ ان سکوں پر مزید تحقیق کرے گا۔