دھنباد۔۔۔۔ممبئی جانیوالی ٹرین سے 26لڑکیاں بازیاب کرانے کے واقعہ کے ابھی 10دن بھی نہیں گزرتے کہ بوکار ریلوے اسٹیشن سے87لڑکے اور رانچی اسٹیشن سے 21بچوں کو مبینہ اسمگلروں کے چنگل سے آزاد کرایا گیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسرکارتک ایس نے بتایا کہ کیرالا جانیوالی ٹرین کی بوگی میں سفر کرنیوالے انسانی اسمگلر کے قبضے رانچی ریلوے اسٹیشن پر رات ساڑھے 3بجے بچوں کو بازیاب کرانے میں کامیابی ملی۔ ٹرین سے اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی بازیابی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔بچوں کے ساتھ سفر کرنیوالے 6افرادنے دعویٰ کیا کہ وہ بچوں کو جام تاڑا ضلع سے تلنگانہ کے ایک مدرسے میں لے جارہے تھے ۔ تاہم وہ اس سلسلے میں کسی قسم کی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔واضح ہو کہ 5جولائی کو بھی ایک ٹرین کے مسافر نے انتظامیہ کو بچیوں کے بارے میں اطلاع دی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مظفر پور باندہ اودھ ایکسپریس سے 26نابالغ لڑکیاں بازیاب کرائی گئی تھیں ۔