Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڈیالہ میں پہلی صبح، ناشتے میں انڈہ، پراٹھا اور چائے

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہفتے کی صبح ناشتے میں انڈہ پراٹھا اور چائے کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے صرف چائے پینے پر ہی اکتفا کیا۔ نیب عدالت کی جانب سے سزا دیے جانے کے بعد ن لیگ کی قیادت گزشتہ روز پاکستان پہنچی اور انہیں ائرپورٹ ہی سے گرفتار کرکے جیل پہنچایا گیا۔ جہاں انہوں نے سخت سیکورٹی میں رکھا گیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے حالیہ سزا کے بعد اپنی پہلی رات جیل میں کاٹی ۔ جیل ذرائع مطابق مریم نواز نے خواتین بیرکس میں رات گزاری جبکہ دونوں نے صبح فجر کی نماز بھی ادا کی۔ بعد ازاں دونوں سیاسی شخصیات کو ناشتہ پیش کیا گیا۔ جیل مینوئل کے مطابق نواز شریف کو انڈہ پراٹھا اور چائے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے صرف چائے کے ساتھ ادویہ بھی لیں جبکہ مریم نواز نے بھی ٹھیک سے ناشتہ نہیں کیا۔
 

شیئر: