Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹان کے نچے دب کر پاکستانی کارکن جاں بحق ، نعش نکال لی گئی

الباحہ....شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کا کہنا ہے کہ چٹان کے نیچے دب جانے والے بوکلین کے پاکستانی ڈرائیور کی نعش نکل لی گئی ۔پہاڑکاٹتے ہوئے بوکلین پر کام کرنے والے پاکستانی کارکن پر اچانک چٹان کا بڑاحصہ گرگیا تھا ۔ شہری دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ادارے کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ بلجرشی کمشنری میں البرکہ قصبے میں پہاڑی کاٹ کر راستہ نکالنے والے کارکن پر چٹان کا کچھ حصہ گرگیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے امدادی یونٹ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جن میں ماہرین بھی شامل تھے جنہوں نے امدادی کارروائی شروع کر دی ۔ چٹان کا حصہ اٹھانے اور نیچے پھنسے ہوئے کارکن نکالنے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ جاں بحق ہو چکا ہے ۔ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرنے والا پہاڑی کا حصہ 4.8 میٹر کا تھا جس کے نیچے دبے ہوئے کارکن کو نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا اور وہ جاں بحق ہو گیا ۔ کارکن کی نعش کو اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی ۔ 
 

شیئر: