Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کا انتہائی مطلوب مجرم 2 سال بعد سوئٹزرلینڈ سے گرفتار

لندن ..... برطانیہ میں لاکھوں پونڈ کا فراڈ کرکے فرار ہونے والے مجرم کو آخر کار 2سال کی تلاش کے بعدسوئٹزرلینڈ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 45ساالہ مارک ایکلوم پر ایک خاتون کیساتھ لاکھوں پونڈ سے زیادہ فراڈ کرنے کا الزام تھا، وہ خود کو ایم 16نامی خفیہ ایجنسی کا کارندہ ظاہر کرتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ مارک کی گرفتاری زیورخ کے ایک لگژری اپارٹمنٹ سے ہوئی ہے جہاں وہ جعلی نام سے رہ رہا تھا۔ جرائم پر قابو پانے والے برطانوی ادارے کاکہناہے کہ اس نے خو د کو ایم 16کا ایجنٹ ظاہر کرکے ایک خاتون کو 8 لاکھ 50ہزار پونڈ کا دھوکہ دیا تھا اور اتنی بڑی رقم اینٹھنے کیلئے اس نے خاتون کےساتھ جھوٹی محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔ اب اسے برطانیہ لانے کی کوشش کی جارہی ہے جہاں اس پر دھوکہ دہی سمیت کئی مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اس کی گرفتاری کیلئے یورپی یونین نے جون 2016ءمیں ایک وارنٹ بھی جاری کیاتھا اور خیال کیاجاتا تھا کہ وہ اس وقت اسپین میں چھپا ہوا تھا۔وہ اسپین میں پراپرٹی میں فراڈ کرنے کے جرم میں 2سال کی سزا بھی پاچکا ہے۔ ملزم کی بیوی اور 2بچیاں ہیں۔ بیوی یوگا ٹیچر کے طور پر کام کرتی ہے۔ ستمبر 2017 ءمیں ا سے جنیوا میں دیکھا گیا تھا اور پھر وہ نظروں سے اوجھل ہوگیا تھا ۔ آخر کار انٹرپول کی مدد حاصل کی گئی اور اس کی گرفتاری ممکن ہوئی۔

شیئر: