قات کی 800گانٹھیں ضبط
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
مکہ مکرمہ ....مکہ مکرمہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی فورس نے قات کی 800گانٹھوں کے دھندے کی کوشش ناکام بنادی۔ روڈ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو ایک گاڑی کے ڈرئیور پر شبہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے چیک پوسٹ پر اسے رکنے کیلئے کہا جسے وہ نظر انداز کرکے آگے بڑھ گیا۔ ناکہ بندی کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے قات کی 800گانٹھیں برآمد ہوئیں جن کا وزن 200کلو گرام کے لگ بھگ تھا۔