سعودی اسکالر کے امریکی قاتل کو سزا
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
ریاض...امریکی عدالت نے 30اکتوبر 2016ءکی اتوار کی صبح کو سعودی اسکالر حسین النہدی کے امریکی قاتل کولن آبزورن کو مزید 4سال قید کی سزا سنادی۔ امریکی جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی جج نے حسین النہدی کے قتل کے ذمہ دار کی حیثیت سے امریکی شہری کو مزید 4سال قید کی سزا سنائی ہے۔3پیشیوں کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔ امریکی شہری کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔