Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمہ سے شادی شرعاً جائز ہے، الخثلان

ریاض ... سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے سابق رکن اور سعودی فقہ سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سعد الخثلان نے واضح کیا ہے کہ ملازمہ سے کفیل کا شادی کرلینا یا کفیل خاتون کا اپنے ڈرائیور سے نکاح کرلینا شرعاً جائز ہے۔اس میں کوئی قباحت نہیں البتہ سماجی اعتبار سے یہ عمل موزوں نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کئی قسم کے نکاح شرعاً جائز ہیں البتہ سماج میں معیوب سمجھے جاتے ہیں۔ مثلاً مرد کا اپنی ملازمہ سے شادی کرلینا شرعاً جائز ہے اسی طریقے سے خاتون کفیل کا اپنے ڈرائیور سے جملہ شرائط پوری کرکے نکاح کرلینا شرعاً درست ہے۔ البتہ سماج میں اسے ٹھیک نہیں سمجھا جاتا۔ الخثلان نے کہا کہ ”زواج مسیار“ (کام چلاﺅ شادی) شرعی اعتبار سے درست ہے۔ اسکے تحت شوہر اپنی بیوی اور اسکے سرپرست سے معاہدہ کرلیتا ہے کہ اس کی یہ شادی پہلی بیوی اور اسکے سسرالیوں یا معاشرے کے مخصوص لوگوں سے صیغہ راز میں رکھی جائیگی۔ اس میں کوئی حرج نہیں البتہ نکاح کے وقت گواہوں کا ہونا ضروری ہے۔
 

شیئر: