Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامی اتحاد کا مشن جاری رکھیں گے، شاہ سلمان

ریاض ... سعودی عرب نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسلامی اتحاد کے تحفظ او رتفرقہ و انتشار ترک کرنے کا مشن جاری رکھا جائیگا۔ افغانستان میں امن و امان سعودی عرب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سعودی عرب نے جدہ اور مکہ مکرمہ میں افغانستان سے متعلق منعقد کی جانے والی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے بعد ایک بار پھر اس امر کی تاکید کی کہ پوری امت مسلمہ افغانستان کے امن و امان سے گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کانفرنس کی میزبانی اور خانہ کعبہ کے پہلو میں اس کے انعقاد پر خادم حرمین شریفین کو خراج شکر و تحسین پیش کیا۔
 

شیئر: