Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زہر کا گھونٹ پی رہا ہوں،2گھنٹے میں استعفیٰ دے سکتا ہوں، کمار سوامی

بنگلورو۔۔۔۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے ایک تقریب میں آبدیدہ ہوکر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ زہر کا گھونٹ پی رہے ہیں۔جے ڈی ایس کی جانب سے ان کے وزیر اعلیٰ بننے کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے گل دستے اور ہار تک پہننا قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنادرد ظاہر نہیں کررہاجوکسی زہر سے کم نہیں ۔ گٹھ بندھن(اتحاد) کی حکومت کی سربراہی کرنے سے متعلق کمار سوامی نے کہا کہ جو کچھ حکومت میں ہورہا ہے اس سے مطمئن نہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران لوگ انکے خطاب کو سننے کیلئے جمع ہوئے لیکن جب ووٹ دینے کی باری آئی تو پارٹی کے امیدواروں کو نظر انداز کردیا۔کمار سوامی نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ قرض معاف کرانے کیلئے مجھے کتنے پاپڑ بیلنے پڑے۔ اب وہ ’’انا بھاگیہ اسکیم‘‘کے تحت 5کلو چاول کی بجائے 7کلو چاول غریبوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اس کیلئے 2500کروڑ روپے کہاں سے لاؤں؟ٹیکس لگانے کیلئے میری کردار کشی کی جارہی ہے۔ اس کے باوجودذرائع ابلاغ میں خبریں آرہی ہیں کہ قرض معافی کا عمل شفاف نہیں ۔ اگر میں چاہوں تو 2گھنٹے کے اندر وزیر اعلیٰ کی کرسی چھوڑدوں۔
مزید پڑھیں:- - - -پروانچل ایکسپریس کی اہم خوبیاں؟

 

شیئر: