Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں آج سے پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد ریاست میں 50مائیکرون سے باریک پولیتھن پر آج اتوار سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی۔پلاسٹک تھیلیاں بنانے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف چھاپہ مار مہم شروع کی جائیگی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ لگایا جاسکتا ہے۔ شہری ترقیاتی بورڈ نے اس سلسلے میں قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے۔گورنر کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔عوامی بیداری مہم چلانے کا اہتمام کیا جائیگا ۔محکمہ شہری ترقیات کے پرسنل سیکریٹری منوج کمار سنگھ کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر 50مائیکرون سے باریک پلاسٹک پر پابندی لگائی جارہی ہے ۔ لوگوں کو پولیتھن اور پلاسٹک تھیلیوں سے ہونیوالے نقصانات کے بارے میں آگہی مہم چلانا ضروری ہے۔ بغیربیداری مہم کے اس پابندی پر عملدرآمد کرانا ممکن نہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -جھارکھنڈ سے کیرالا جانیوالی ٹرین سے 108بچے بازیاب

شیئر: