بالی وڈ کے نئے اداکار دلجیت سنگھ کا بھی مومی مجسمہ تیار کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکار دلجیت دوسانجھ سنگھ نے سوشل میڈیا پر خبر دی ہے کہ مادام تساﺅ میوزیم کی جانب سے ان کا مومی مجسمہ بنانے کیلئے ٹیم پہنچی ہے۔ دلجیت کا مومی مجسمہ دہلی میں قائم مادام تساﺅ میوزیم میں نصب کیاجائےگا۔حال ہی میں ان کی فلم 'سورما ' ریلیز ہوئی ہے۔