پاکستان آنے کےلئے ترس رہی ہوں، سونم کپور
بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اعتراف کہاہے کہ وہ پاکستان آنے کو ترس رہی ہیں۔رواں برس اپنی شادی کی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں کئی ہفتوں تک رہنے والی سونم کپور ایک بار پھر منفرد بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہیں۔اس بار وہ اپنی کسی فلم یا کردار کے حوالے سے نہیں بلکہ اس بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ انہوں نے ہندو انتہاپسندوں کو غصہ دلانے کی باتیں بھی کیں۔ سونم کپور نے انسٹاگرام پر نئے فیچر”آسک می“ کو استعمال کرتے ہوئے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔اس دوران انہوں نے مسلمانوں سے بھی محبت کرنے کی بات کہی۔انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور وہاں جانے کی خواہش مند بھی ہیں۔ سونم کپور سے پہلے بھی کئی بالی وڈ شخصیات پاکستان سے محبت کے بارے میں بیان دے چکی ہیں۔