اہل قطر کے پاس کوئی عذر نہیں رہا
ریاض .... سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان حاتم قاضی نے واضح کیا ہے کہ اب کسی بھی قطری شہری کیلئے یہ کہنے کی کوئی گنجائش نہیں کہ انہیں فریضہ حج کی ادائیگی سے روکا جارہا ہے۔ حاتم قاضی نے کہا کہ سعودی عرب نے قطری عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مطلوبہ جملہ سہولیات مہیا کردیں حالانکہ قطری حکام کی جانب سے عازمین کے حج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت حج نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔ اپنی ویب سائٹ پر قطری عازمین کے لئے لنک مخصوص کردیا۔ اس کی بدولت قطری بھائی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آن لائن اندراج کراسکتے ہیں۔