Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کی امیگریشن کیلئے پاسپورٹ اہلکار مستعد

جدہ ... محکمہ پاسپورٹ نے حج 1439ھ کے لئے ارض مقدس پہنچنے والے عازمین کے امیگریشن کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ مدینہ منورہ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ حج ٹرمینل، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل سے عازمین کے پہلے قافلے پہنچ گئے۔ پرجوش طریقے سے خیر مقدم کیا گیا۔ محکمے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیما ن الیحییٰ نے واضح کیا ہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے ضیوف الرحمن کے استقبال کے سالانہ پروگرام کے تحت حج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ تربیت یافتہ عملہ اور جدید ترین مشینیں مہیا کردی گئی ہیں۔ جعلسازی کے سدباب کا مکمل انتظام کرلیا گیا ہے۔
 

شیئر: