Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کیخلاف مزید ریفرنسز کی سماعت سے جج کی معذرت

اسلام آباد... احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف فیملی کے خلاف مزید 2ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کرلی ۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا معذرت پر مبنی خط اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا ہے۔جج محمد بشیر نے خط میں کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ دے چکا ہوں۔ اس لئے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت نہیں کرسکتا۔ احتساب عدالت کے جج نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف فیملی کے خلاف زیر سماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقل کردیں۔ اگر چاہیں تو مجھے ٹرانسفر کردیں۔ نواز شریف کے وکیل نے بھی ان پر اعتراض کیاہے۔ ملزم کے اعتراض کے بعد مقدمے کی سماعت کرنا ممکن نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کردی تھی نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر پر دیگر 2 ریفرنسز کی سماعت پر اعتراض کیا تھا۔ دریں اثناءمسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔ نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔نوازشریف نے درخواست میں دونوں ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیاتھا۔خواجہ حارث کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ اور گلف اسٹیل ملز سے متعلق عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی ہے۔ دیگر 2 ریفرنسز میں بھی یہ چیزیں مشترکہ ہیں۔احتساب عدالت کے جج ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ سنا چکے ہیں اس لئے قانون کا تقاضہ ہے کہ دیگر ریفرنسز کسی اور عدالت کو منتقل کئے جائیں۔
مزید پڑھیں:بینظیر کے بعد نواز شریف کا تاریخی استقبال؟

شیئر: